Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی کال ناکامی سے دوچار ایف بی آر نے رواں مالی سال کے سات مہینوں میں 9 سو ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس جمع کرلیا

اتوار 30 نومبر 2014 15:46

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی کال ناکامی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی کال ناکامی سے دوچار ہوگئی ۔ایف بی آر نے رواں مالی سال کے لئے سات مہینوں میں 9 سو ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس جمع کرلیا۔گزشتہ سال کے مقابلے میں ایف بی آر نے14 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کردیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے ترجمان کے مطابق ایف بی آر نے جولائی تا نومبر934 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے جبکہ 2013 کے موقع پر 816 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیاگیا تھا ۔

جولائی تا نومبر2014 ایف بی آر نے34 ارب روپے کا ریفنڈ دیا۔329 ارب روپے کا انکم ٹیکس 440 ارب روپے کا سیلز ٹیکس 58 ارب روپے کی فیڈرل ایکسائزڈیوٹی جبکہ207 ارب روپے کی کسٹم ڈیوٹی اکٹھی کی ۔اس طرح ایف بی آر نے 2014 کے پانچ ماہ کے دوران ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ ٹیکس وصول کئے۔انہوں نے کہا کہ نومبر2014 کے صرف ایک ماہ میں ایف بی آر نے 175 ارب 10 کروڑ روپے جمع کئے جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں151 ارب71 کروڑ روپے جمع کئے تھے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات