طاہر القادری کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظرحکو مت نے انہیں ائیر ایمولینس بھجوانے کی پیشکش کر دی، طاہر القادری اور ان کے ورثاء کی جا نب سے اس پیشکش کا تا حا ل کوئی جواب نہیں دیا گیا ، ذرا ئع
اتوار 30 نومبر 2014 15:46
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر انہیں علاج کے لئے خصوصی ایمبولینس طیارے میں بھجوانے کے لئے حکومت نے پیشکش کر دی ہے جس کا تاحال ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے ورثاء نے کوئی جواب نہیں دیا ۔طاہر القادری قبل ازیں تین مرتبہ دل کے مرض میں مبتلا رہ چکے ہیں انہیں پہلی مرتبہ 1978 میں دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کا علاج انہوں نے پاکستان میں ہی کرایا اور دوسری مرتبہ 1980 ء میں یہ تکلیف لاہور میں ہوئی جب وہ لاء کالج میں بطور لیچکرار اسلامی لاء میں پڑھاتے تھے۔
تیسری مرتبہ انہیں دل کی تکلیف1982 ء میں لاہور میں ہی ہوئی جس کا علاج لاہور سے کرایا گیا۔آخر کار ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کے مشورہ پر وہ تین جنوری 1983 ء میں علاج کے لئے امریکہ گئے تھے جہاں وہ مکمل صحت یاب ہو گئے تھے اور واپسی پر عمرہ کی ادائیگی بھی کی تھی۔(جاری ہے)
آن لائن کے مطابق طاہر القادری نے پاکستان میں کسی بھی ہسپتال میں علاج کرانے سے انکار کر دیا ہے اور زیادہ کمزوری اور نقاہت ہونے کی وجہ سے ان کی دیکھ بھال اور علاج معالج کے لئے ڈاکٹروں کی پانچ رکنی خصوصی ٹیم مقرر کی گئی ہے اس ٹیم میں امریکہ سے آئے ہوئے دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں ۔
طاہر القادری کے صاحبزادوں نے ان کی جماعت کے رہنماؤں ،کارکنوں سے صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔تیسری مرتبہ جب علاج کے لئے گئے تو اس وقت وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف جو اس وقت وزیراعلی ہیں ڈاکٹر طاہر القادری کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی طور پر اپنے والد میاں محمد شریف (مرحوم) کی ہدایت پر گئے تھےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.