Live Updates

الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں تو عمران خان تحقیقات سکاٹ لینڈ یارڈ سے کروا لیں :پرویز رشید

اتوار 30 نومبر 2014 16:07

الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں تو عمران خان تحقیقات سکاٹ لینڈ یارڈ سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ عمرا ن خان کو الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں ہے تو سکاٹ لینڈ یارڈ سے تحقیقات کروالیں ،اشتہارات کا مقصد عمران خان اور ان کے غیر قانونی دھرنے کو بے نقاب کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ان کا کہناتھاکہ عمران خا ن کو پتہ ہوناچاہیے کہ اشتہارات کا مقصد غیرآئینی اور قانون کیخلاف دھرنوں کو بے نقاب کرناہے اور ان اشتہارات کی ادائیگی حکومت نہیں کر رہی ۔

انہوں نے کہا کہانتخابات میں مبنیہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیاہے اور اگر انہیں الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں ہے تو عمران خان دھادند لی کی تحقیقات سکاٹ لینڈ یار ڈ سے کروالیں ۔پر ویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو شکایت الیکشن کمیشن سے تھی لیکن دھرنہ انہوں نے حکومت کیخلاف دے دیاہے،ان دھرنوں کی سیکیورٹی پر ٹیکس کے لاکھوں روپے خرچ کیے جار ہے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات