Live Updates

بعض غیر ملکی عناصر ملک میں بے چینی پھیلانے کیلئے عمران خان کی مدد کر رہے ہیں، عمران خان اعلیٰ عدلیہ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے‘سیاسی شخصیات کے خلاف شائستہ زبان استعمال کی جانی چاہیے‘وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا انٹر ویو

اتوار 30 نومبر 2014 16:18

بعض غیر ملکی عناصر ملک میں بے چینی پھیلانے کیلئے عمران خان کی مدد کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اعلیٰ عدلیہ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے‘ وہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر ججوں اور دیگر شخصیات کی تضحیک کرنے سے بعض رہیں‘ پی ٹی آئی دھرنوں کی سیاست سے گریز کرے سیاسی شخصیات کے خلاف شائستہ زبان استعمال کی جانی چاہیے  بعض طاقتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے عمران خان کی مدد کر رہی ہیں ۔

ایک انٹرویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ بعض غیر ملکی عناصر ملک میں بے چینی پھیلانے کیلئے عمران خان کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر ترقی اور چین کے ساتھ معاہدوں کے مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض طاقتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے عمران خان کی مدد کر رہی ہیں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عوامی جلسوں پر بڑی رقم خرچ کر رہے ہیں اور عمران خان کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر سابقہ انتخابات کے متعلق غلط الزامات لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو انصاف کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2013ء کے انتخابات میں عوام کے بھاری ووٹ حاصل کرنے کے بعد حکومتی امور سنبھالے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی تسلیم کی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد اب سابقہ انتخابات پر واویلا کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کو ججوں اور پارلیمینٹرینز کے خلاف غیرجمہوری زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتخابی عمل کی چھان بین کیلئے جوڈیشل کمیشن کو ایک خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کے اجتماعات‘ احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون میں گڑبڑ پیدا کر رہے ہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان اعلیٰ عدلیہ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے‘ وہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر ججوں اور دیگر شخصیات کی تضحیک کرنے سے بعض رہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات