نواز شریف کو’’میرے ہم وطنو‘‘ کہنے والے سے بہتر سمجھتاہوں :آصف زرداری

اتوار 30 نومبر 2014 17:42

نواز شریف کو’’میرے ہم وطنو‘‘ کہنے والے سے بہتر سمجھتاہوں :آصف زرداری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چار ماہ کے سازشی ڈراموں سے جمہوریت کی کشتی نہیں ڈوبنے دیں گے ۔انہوں نے ]پیپلز پارٹی کے 47یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر جمہوریت کی کشتی ڈوب گئی تو میرے ہم وطنو کہنے والا آجائیگا اور میں نواز شریف کو میرے ہم وطنو کہنے والے سے بہتر سمجھتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ ابھی ہمیں جلدی نہیں ہے ابھی عمرا ن خان کو باﺅلنگ کرنے دیں جب پچ ٹھیک ہو جائے گی تم ہم جائیں گے ،اور اگر نواز شریف جائیں گے تو ہماری پچ پر جائیں گے ۔

آصف زرداری نے کہا کہ آج کی سیاست میں بہت بھولے بھٹکے بچے ہیں ،عمران خان ہر بار اپنی تقاریر میں تھرڈایمپائر کا ذکر کرتے رہتے ہیں مجھے تولگتاہے کہ انہوں نے جو کرکٹ کھیلی ہے وہ سب کی سب تھرڈ ایمپائر کے سرپر کھیلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :