سکھر،سندھ حکومت نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی نشاندہی کیلئے بیس لاکھ روپے انعام مقرر کر دیا

اتوار 30 نومبر 2014 17:49

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء ) سندھ حکومت کی جانب سے جے یو آئی کے قتل ہونے والے صوبائی رہنماڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کینشاندہی کیلئے بیس لاکھ روپے انعام مقرر کر دیا ، انعام کی سفارش واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سندھ حکومت کو کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت نے سفارش منظور کر لی تفصیلات کے مطابق سندھ حکو مت نے سکھر میں گذشتہ روز سکھر میں مسلح ملزمان کی فائرنگ میں شہید ہو نے وا لے جمعیت علما ئے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈا کٹر خا لد محمود سو مروکے قا تلوں کی نشا ندھی کر نے والوں کو بیس لا کھ رو پے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے اس با رے میں کمشنر سکھر ڈویزن محمد عباس بلوچ نے تصدیق کر دی ہے انعام رکھنے کی سفار ش اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی اور سکھر کی ضلعی انتظا میہ نے حکو مت سندھ کو سفا رش بھجی تھی جو حکو مت سندھ نے منطور کر لی ہے اور بیس لا کھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :