سکھر،ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کی خلاف شٹر ڈاؤن ہڑ تا ل

اتوار 30 نومبر 2014 17:49

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء ) جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی جانب سے جے یو آئی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل والے واقعے کی خلاف دی جانی والی ملک گیر احتجاج کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح اندرون سندھ سمیت سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں شٹر ڈاؤن ہڑ تا ل رہی اور پورا شہر سوگ میں ڈوبا رہا شہر کے تمام کا روباری و تجا رتی مراکز گھنٹہ گھر ، نیم کی چا ڑی ، صرافہ بازار شہید گنج، بندر روڈ ، فرئیر روڈ ،کپڑا مارکیٹ ، غریب آباد ، مینارہ مارکیٹ ودیگربند رہے جبکہ سڑ کوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہادوسری جانب سے واقعہ کے خلاف سکھر کے مختلف علاقوں میں جے یو آئی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکال کر سکھر کے مر کزی علاقے گھنٹہ گھر پہنچے جہاں انہوں نے ضلعی رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیکر ڈا کٹر خا لد محمو د سو مروکے قتل پر سوگ منایااور بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے جے یو آئی کی جانب سے احتجاجی ریلیوں اور مظاہرے کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :