پی ایس اونے پیپکو کے 230 ارب روپے واجبات ادا نہ کرنے پر بجلی گھروں کو تیل کی سپلائی نصف کر دی ،پیپکونے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں 2 گھنٹے کا اضافہ کر دیا

اتوار 30 نومبر 2014 18:32

پی ایس اونے پیپکو کے 230 ارب روپے واجبات ادا نہ کرنے پر بجلی گھروں کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء) پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او)نے پیپکو کی طرف سے 230 ارب روپے واجبات ادا نہ کرنے پر پاور ہاوسز کو تیل کی سپلائی نصف کر دی ، جس سے بجلی کی پیداوار میں کمی آ گئی ہے اورپیپکو کو لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں 2 گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

پی ایس او حکام کے مطابق پیپکو کو متعدد بار خط لکھے کہ اس کے ذمے رقم مسلسل بڑھ رہی ہے، بقایا جات 230 ارب روپے کی حد سے تجاوز کر گئے جس پر پاور ہاوسز کو تیل کی سپلائی کم کر دی ہے۔

حکام نے بتایا کہ رقم نہ ہونے کے باعث پی ایس اوکو عالمی منڈی سے تیل کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاور ہاؤسز کو تیل کی سپلائی کم ہونے سے بجلی کی پیداوار 7 ہزار 8 سو میگا واٹ رہ گئی ہے۔ شارٹ فال 4 ہزار ایک سو میگاواٹ ہونے سے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر 8 گھنٹے جبکہ دیہات میں دس گھنٹے ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :