بھکر ضمنی انتخاب : پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار سمیت 5 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں

اتوار 30 نومبر 2014 19:14

بھکر ضمنی انتخاب : پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار سمیت 5 امیدواروں کی ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء) بھکر کے ضمنی انتخاب میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار سمیت 5 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 29 نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخاب کے نتائج کے مطابق ڈالے گئے 1 لاکھ 12 ہزار 136 کاسٹ ووٹوں کے فارمولے کے تحت ہر امیدوار کو کم ازکم 14017 ووٹ حاصل کرنا تھے اس سے کم ووٹ حاصل کرنیوالے امیدواروں کی ضمانت کیلئے وصول ہونیوالی رقم ضبط کرلی جاتی ہے پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری نے 2 دن تک بھکر میں اپنے امیدوار کو جتوانے کیلئے باقاعدہ جلسہ کیا اور لوگوں کو اپنے امیدوار نذر عباس کہوٹ کو ووٹ دلوانے کیلئے قائل کرتے رہے ضمنی الیکشن میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار سمیت پاکستان فلاحی پارٹی اور 3 آزاد امیدوار الیکشن میں مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کرسکے جس کے باعث ان کی زر ضمانت کی رقم بھی ضبط ہوگئی ہے جن امیدواروں کی ضمانت ضبط کی گئی ہے ان میں پاکستان عوامی تحریک کے نذر عباس کہوٹ نے 13 ہزار 582‘ محمد ارشد فقیر آزاد امیدوار 500‘ محمد ارشد اعوان آزاد امیدوار 424 ‘شہزاد شریف چوہدری پاکستان فلاح پارٹی 85‘ محمد نعیم طارق آزاد امیدوار 78 ووٹ حاصل کئے