نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم سکواڈ کا اعلان

اتوار 30 نومبر 2014 19:24

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم سکواڈ کا اعلان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یونس خان اور عمر گل کی سکواڈ میں واپسی ہو گئی تاہم فواد عالم کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی نے آگاہ کیا ہے کہ ون ڈے ٹیم کے لیے مصباح الحق جبکہ ٹی 20 کے لیے شاہد خان آفریدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ون ٹیم میں جگہ بنانے والے دیگر کھلاڑیوں میں مصباح الحق ( کپتان ) ، محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، اسد شفیق ، بلاول بھٹی ، حارث سہیل ، محمد عرفان ، ناصر جمشید ، سرفراز احمد ، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عمر اکمل ، عمر گل ، وہاب ریاض ، ذوالفقار بابر اور یونس خان شامل ہیں ۔جبکہ ٹی 20 سکواڈ میں شاہد آفریدی ( کپتان ) ،احمد شہزاد ، انور علی ، محمد حفیظ ، حارث سہیل ، محمد عرفان ، اویس ضیاء، رضا حسن ، سعد نسیم ، سرفراز احمد ، سہیل تنویر ، عمر اکمل ، عمر گل اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔