وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اہم ملاقات (کل) ہوگی

اتوار 30 نومبر 2014 20:53

وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30نومبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اہم ملاقات (کل) پیر کو ہوگی جس میں چیف الیکشن کمشنر کے ناموں پر مشاورت کی جائے گی، نئے چیف الیکشن کمشنر کیلئے اس وقت موسٹ فیورٹ خیبرپختونخوا کے سابق نگران وزیراعلیٰ اور سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس طارق پرویز ہیں ، اس سے قبل جسٹس (ر) بھگوان داس اور جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی یہ ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرچکے ہیں ، سپریم کورٹ کی طرف سے قائمقام الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کی خدمات واپس لئے جانے کے بعد حکومت کو 5 دسمبر کی آخری مہلت دی جاچکی ہے ۔