Live Updates

اگر سابق صدر وزیر اعظم اور چیف جسٹس کے خلاف عوام کی حکومت ختم کرنے پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چل سکتا ہے تو دھاندلی کرنے پر موجودہ حکمرانوں کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں چل سکتا، عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے فیصلہ سنا دیا،اللہ کی مدد سے عمران خان موجودہ نظام کو ختم کر سکتے ہیں، عوام اس ظالم نظام کے خلاف اٹھیں اور ملک کو بچائیں، ڈاکٹر ایاز سومرو کی شہادت پر خراب رد عمل ظاہر کر کے مولانا فضل الرحمان نے اپنی سیاست کو مزید خراب کیاہے ، سانپ کی چال اور نواز شریف کی سیاست میں کوئی فرق نہیں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا آزادی جلسے کے شرکاء سے خطاب

اتوار 30 نومبر 2014 20:56

اگر سابق صدر وزیر اعظم اور چیف جسٹس کے خلاف عوام کی حکومت ختم کرنے پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30نومبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر سابق صدر وزیر اعظم اور چیف جسٹس کے خلاف عوام کی حکومت ختم کرنے پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چل سکتا ہے تو دھاندلی کرنے پر موجودہ حکمرانوں کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں چل سکتا، عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے فیصلہ سنا دیا،اللہ کی مدد سے عمران خان موجودہ نظام کو ختم کر سکتے ہیں، عوام اس ظالم نظام کے خلاف اٹھیں اور ملک کو بچائیں، ڈاکٹر ایاز سومرو کی شہادت پر خراب رد عمل ظاہر کر کے مولانا فضل الرحمان نے اپنی سیاست کو مزید خراب کر دیا، سانپ کی چال اور نواز شریف کی سیاست میں کوئی فرق نہیں۔

وہ اتوار کو آزادی جلسے کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس نظام کوجلادو،آگ لگادو،محلوں کوگرادو،غریبوں عمران خان کےساتھ نکلو، میں خودکش سیاست دان ہوں، میں اپناتابوت اپنےکندھےپررکھ کرسیاست کرتاہوں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم بے وقت خطاب کر رہے ہیں، سانپ کی چال اور نواز شریف کی سیاست میں کوئی فرق نہیں ہے، جب مشکل آتی ہے تو منت کرتے ہیں، عمران خان ظالموں کی حکومت کو ختم کر سکتے ہیں، اگر سابق صدر ،چیف جسٹس ، وزیر اعظم کے خلاف عوام کی حکومت ختم کرنے پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چل سکتا ہے تو موجودہ حکمرانوں کے خلاف بھی دھاندلی پر مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شروع سے عمران خان کے ساتھ ہوں، آئندہ بھی ساتھ رہوں گا۔ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت خراب ہو رہی ہے، ہمیں ڈاکٹر ایاز سومرو کے قتل پر افسوس ہے لیکن جس طرح سے انہوں نے آج رد عمل ظاہر کیا ہے اس سے مولانا فضل الرحمان نے اپنی سیاست اور خراب کرلی ہے۔ حکومت نا اہل، نالائق، کرپٹ ہے،عوام نے فیصلہ سنا دیا، گو نواز گو۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کش سیاست دان ہوں، اپنا تابوت ساتھ لے کر چلتا ہوں، میری 5 مرلہ کی لال حویلی حکومت کو نظر آ رہی ہے لیکن لگتا ہے حکمرانوں کو جانی عمرہ دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین طریقوں سے حکومت کو بدلا جا سکتا ہے، اللہ کی مدد، عوام اور کنٹینر کے ذریعے، غریب عوام اٹھیں اس ظالم نظام کے خلاف اور ملک کو بچالیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات