Live Updates

عمران خان نے ملک بند کرنے کی دھمکی کے لیے انتہائی اہم تاریخ کا انتخاب کیا

اتوار 30 نومبر 2014 21:47

عمران خان نے ملک بند کرنے کی دھمکی کے لیے انتہائی اہم تاریخ کا انتخاب ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنا پلان ’سی‘ عوام کے سامنے پیش کر دیا جس کے مطابق انہوں 4 دسمبر کو لاہور ، 8 دسمبر کو فیصل آباد ، 12 دسمبر کو کراچی جبکہ 16 دسمبر کو پورا ملک بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔16 دسمبر کو ملک بند کرنے کی دھمکی دینا انتہائی اہم تاریخ ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ میں 16 دسمبر 1971ءمشرقی پاکستان کی علیحدگی اور سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے نہایت اہم ہے کیونکہ اسی تاریخ کو پاکستان کا ایک حصہ الگ ہو گیا تھا۔

یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ اسی تاریخ یعنی 16دسمبر 2009ءکو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل بینچ نے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں این آر او کو کالعدم قرار دیا تھا۔اب عمران خان کی جانب سے عین اسی دن کی تاریخ کا اعلان کرنا ایک غیر معمولی بات ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :