Live Updates

تحریک انصاف کاجلسہ ضلعی انتظامیہ سے کئے گئے معاہدے میں مقررہ وقت سے 3 گھنٹے قبل ختم کردیا

اتوار 30 نومبر 2014 23:44

تحریک انصاف کاجلسہ ضلعی انتظامیہ سے کئے گئے معاہدے میں مقررہ وقت سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30نومبر۔2014ء) تحریک انصاف نے اپنا جلسہ ضلعی انتظامیہ سے کئے جانے والے معاہدے میں مقررہ وقت سے تین گھنٹے قبل ختم کردیا‘ معاہدے پر حکومت اور تحریک انصاف کی جانب سے مکمل عملدرآمد کیا گیا جس کے باعث جلسہ پرامن اور خوش اسلوبی سے اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ڈی چوک پر تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے درمیان تحریری معاہدے پر دونوں اطراف کی جانب سے مکمل طور پر عملدرآمد کیا گیا۔

معاہدے کے مطابق تحریک انصاف نے اپنا جلسہ 11 بجکر 59 منٹ پر ختم کرنا تھا جس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عملدرآمد کرتے ہوئے مقررہ وقت سے 3 گھنٹے قبل 9 بجے ہی ختم کردیا۔ دونوں اطراف سے معاہدے پر عملدرآمد کرنے کے باعث جلسہ خوش اسلوبی سے ختم ہوگیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :