Live Updates

عمران خان نے وہ تاریخ منتخب کی جب دشمنوں نے ملک توڑاتھا: شہبازشریف

پیر 1 دسمبر 2014 11:33

عمران خان نے وہ تاریخ منتخب کی جب دشمنوں نے ملک توڑاتھا: شہبازشریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ ملک بند کرنے کی دھمکی پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے ، عمران خان نے اس تاریخ کا اعلان کیا جب دشمنوں نے ملک توڑاتھا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیراحسن اقبال سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ ملک بند کرنے کی دھمکیاں قوم کے مفادات کے خلاف ہیں ، لندن پلان کے بعد عوام سی پلان کو بھی سی آف کردیں ، عمران نے ملک دشمن ایجنڈے کا اعلان کیا۔ یادرہے کہ 16دسمبر کو سقوط ڈھاکہ ہواتھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :