سوناکشی سنہا آج بھی پروڈیوسرز کی پہلی چوائس ہیں

یہ سال بھی میرا تھا اور اگلے سال بھی میرا ہی ہو گا‘ اداکارہ سوناکشی سنہا

پیر 1 دسمبر 2014 11:38

سوناکشی سنہا آج بھی پروڈیوسرز کی پہلی چوائس ہیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) بالی وڈ میں ان دنوں شوخ و چنچل اداکارہ سوناکشی سنہا کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ سوناکشی کہتی ہیں یہ سال بھی ان کا تھا اگلا سال بھی ان کا ہے۔ بالی وڈ فلم دبنگ سے شہرت پانے والی سوناکشی سنہا آج بھی پروڈیوسرز کی پہلی چوائس ہیں۔ آئندہ چند ہفتوں میں سوناکشی کی تین فلمیں سینما گھروں کی زینت بننے والی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ایکشن جیکسن میں وہ اجے دیوگن کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ لنگاہ میں تامل سپر سٹار رجنی کانت کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ تیور میں وہ ارجن کپور کے ساتھ شوخ و چنچل ہیروئن کا کردار نبھاتی دکھائی دیں گی۔ سوناکشی کا کہناہے یہ سال بھی ان کا تھا اور اگلا سال بھی انہی کا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک جتنی بھی فلموں میں کام کیا وہ کامیاب رہیں۔

متعلقہ عنوان :