اب دپیکا پڈوکون اور سیف علی خان کی جوڑی بنے گی

پیر 1 دسمبر 2014 11:43

اب دپیکا پڈوکون اور سیف علی خان کی جوڑی بنے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء)دپیکا پڈوکون نے جب کبھی، جس فلم میں چھوٹے نواب کے ساتھ جوڑی بنائی وہ ہٹ رہی۔ اب خبرگرم ہے کہ پھر سے یہ دونوں ایک فلم میں اکٹھے ہورہے ہیں۔ریس ہو، لو آج کل یا پھر کاک ٹیل، چنائے گرل کی جوڑی کو سیف علی خان کے ساتھ ملی خوب پذیرائی۔

(جاری ہے)

فلم سازوں کے لیے ہاٹ کیک سمجھی جانے والی دپیکا پڈوکون کو پھر مل رہا ہے چھوٹے نواب کا ساتھ۔ ، ہدایتکار سوجے گھوش تخلیق کرنے جارہے ہیں نئی فلم، جس کے لیے ان دونوں اداکاروں کے نام ان کے ذہن میں گردش کررہے ہیں۔فلم ہوگی” مرڈر مسٹری“ جس میں دپیکا پڈوکون کا کردار چونکا دینے والا ہوسکتا ہے۔