میں کامیاب سیاستدان نہیں بن سکوں گی‘عتیقہ اوڈھو

پیر 1 دسمبر 2014 12:08

میں کامیاب سیاستدان نہیں بن سکوں گی‘عتیقہ اوڈھو

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء)اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ میں کامیاب سیاستدان نہیں بن سکوں گی‘عتیقہ نے اپنے فنی کریئر کا آغاز انور مقصود کے ڈرامے ستارہ اور مہرالنسا سے کیا جس کے بعد انہوں نے کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے ان پانچ گانوں کے بارے میں بات کی جن کا ان کی زندگی پر اثر ہے۔

عتیقہ اوڈھو اپنے ساتھی فنکار سجیرالدین کے ساتھ اپنے ایک حالیہ ڈرامے ’بہو بیگم‘ کے سیٹ پر جس کی اب تک80 سے زیادہ اقساط نشر ہو چکی ہیں-ایک اداکار کی زندگی جو ہوتی ہے وہ ہوتی ہی تبدیلی کے بارے میں ہے۔ اگر آپ اپنے آپ کو بدلتے نہیں ہیں تو آپ نہ خود کچھ سیکھتے ہیں نہ آپ اپنے سامعین کے ساتھ بڑھ سکتے ہیں۔ اگر میں وہی کام کروں جو میں بیس سال پہلے کر رہی تھی تو لوگ بوریت سے مر جائیں۔

(جاری ہے)

لوگ کیا میں خود بوریت سے مر جاوٴں۔عتیقہ اوڈھو کی کامیاب ترین ڈرامہ سیریل ہمسفر جس میں انہوں نے فواد خان کی بااثر ماں کا کردار نبھایا-بہت سے لوگوں نے کہا آپ نے ہمسفر میں فریدہ کا کردار کیوں کیا۔ اتنا منفی کردار کبھی پہلے کیا نہیں تھا جب آپ بات کرتی ہیں کہ صرف مرکزی یا ہیروئین کا مرکزی کردار کرنے کا تو میں اس سے اتفاق نہیں کرتی۔عتیقہ اوڈھو نے کہا میں سمجھتی ہوں کہ فریدہ کے بغیر جو ہمسفر کا اثر ہے وہ بہت دھیما ہو جاتا کیونکہ ایک طاقتور ساس کا کردار نہیں ہوتا تو ہمسفر میں وہ جو رومانس تھا وہ اتنا بہتر نہ ہوتا۔

اس کردار نے اس پورے منصوبے کو طاقت دی جواب میں جو ہمدردی آئی اس جوڑے کے لیے اور جو کہانی آگے بڑھی وہ تھی فریدہ کی وجہ سے۔ دیکھیں ایسے لوگ ہمارے معاشرے میں رہتے ہیں ایسے لوگ ہیں ایسی سوچ ہے۔ اگر ہم اردو ڈرامے میں ان لوگوں کو زندہ کر کے نہیں لائیں گے کردار کی حیثیت میں تو ہم سوچ بھی نہیں سکیں گے کہ یہ لوگ کہاں آتے ہیں۔