2014ء بلے بازوں کے لیے چھکے لگانے کا بہترین سال

پیر 1 دسمبر 2014 12:48

2014ء بلے بازوں کے لیے چھکے لگانے کا بہترین سال

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -یکم دسمبر 2014ء )سال 2014ء بلے بازوں کے لیے بہترین ثابت ہورہا ہے اور اب تک دنیا کے کئی بلے بازوں نے اس سال اپنے کیریئر کی نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے جب کے رواں سال اب تک دو کھلاڑیوں کمار سنگاکارا اور برینڈن میکولم نے کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچریاں بھی بنا ڈالی ہیں ۔

(جاری ہے)

رواں سال اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازوں نے 382 مرتبہ گیند باؤنڈری سے باہر پہنچائی ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے ، اس سے پہلے 2004ء میں بیٹسمینوں کے ہاتھوں باؤ لرز نے 375چھکے کھائے تھے ۔