آئیڈیاز 2014ء کا افتتاح، پاکستانی مصنوعات دیکھ کر غیر ملکیوں کی آنکھیں کھل گئیں، وزیراعظم

پیر 1 دسمبر 2014 13:06

آئیڈیاز 2014ء کا افتتاح، پاکستانی مصنوعات دیکھ کر غیر ملکیوں کی آنکھیں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم دسمبر 2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عالمی 8ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا آئیڈیاز 2014ء متاثر کن نمائش ہے، پاکستانی مصنوعات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ عالمی 8ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ دفاعی نمائش میں شرکت کر کے خوشی ہو رہی ہے ، یہ ایک متاثر کن دفاعی نمائش ہے ، نمائش میں پاکستان کی دفاعی مصنوعات دیکھ کر خوشی ہوئی ۔

دفاعی مصنوعات کی تیاری میں پاکستانی انجینئرز کا اہم کردار ہے۔ انھوں نے کہا کہ خود مختاری کا تحفظ خود مختار ملک کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ نواز شریف نے کہا کہ آج کل کے جدید دور میں ممالک کو دہشتگردی کے نئے چیلنجز درپیش ہیں جس کے لیے موثر دفاعی نظام بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان افواج آپریشن ضرب عضب سے ملک کو دہشتگردی کے کینسر سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور نیک مقصد کے لیے کئی جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔

ممالک کی سیکیورٹٰی کیلئے اعلیٰ فوج اور جدید ہتھیار بہت ضروری ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی ہتھیار جدید اور اعلیٰ کوالٹی کے ہیں۔ نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکیوں کی آنکھیں کھلی رہ گئی ہیں کہ پاکستان دفاعی نظام میں اس قدر آگے نکل گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی ہتھیار اور دفاعی آلات کوالٹی میں بہترین اور کم قیمت ہیں جس کی وجہ سے عالمی کمپنیاں اس میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

انھوں نے اس موقع پر وزارت دفاعی پیداوار کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ اس کی طرف مزید توجہ دی جانی چاہئے۔ واضح رہے کہ آٹھویں دفاعی نمائش میں 256غیر ملکی اور 77 پاکستانی کمپنیوں نے اپنے سٹال لگائے ہیں، نمائش 4 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ نمائش میں چین ، ترکی ، امریکا ، متحدہ عرب امارات ، سوئٹزرلینڈ ، سربیا ، تھائی لینڈ ، جنوبی افریقہ ، رومانیہ ، برطانیہ ، یوکرین ، روس ، سنگاپور، پرتگال ، لیتھونیا، ملائیشیا ، لبنان، کوریا ، اٹلی ، جرمنی ، فرانس ، قبرص ، سپین اور بیلجیم سمیت 256غیرملکی کمپنیوں نے اپنے سٹال لگائے ہیں۔77 پاکستانی سرکاری اور غیرسرکاری کمپنیوں نے بھی نمائش میں سٹال لگائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :