آج فلم کے مقابلے میں ٹی وی کی سکرین زیادہ مقبول ہو گئی ہے‘ قوی خان

پیر 1 دسمبر 2014 13:10

آج فلم کے مقابلے میں ٹی وی کی سکرین زیادہ مقبول ہو گئی ہے‘ قوی خان

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ آج فلم کے مقابلے میں ٹی وی کی سکرین زیادہ مقبول ہو گئی ہے ، ہمارے دور میں اداکاروں کی تعداد انگلیوں پر گنی جاتی تھی مگر آج ٹی وی پر بے شمار نیا ٹیلنٹ متعارف ہو رہا ہے جو کہ ٹی وی کے لئے مثبت علامت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں قوی خان نے کہا کہ اسی طرح اگر فلم انڈسٹری میں بھی نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے عروج پر نہ آسکے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں میں ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کی عادت بڑھ چکی ہے لیکن عملی طور پر کام کرنے سے ہی حالات بہتر ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تما م دوستوں سے کہوں گا کہ جو صرف تنقید کرتے ہیں وہ ذاتی سرمایہ لگا کر فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے پہلا قدم ضرور اٹھائیں ۔

متعلقہ عنوان :