باوٴنسر کو مزید محدود کرنے کے امکانات کم ہیں: آئی سی سی

پیر 1 دسمبر 2014 13:43

باوٴنسر کو مزید محدود کرنے کے امکانات کم ہیں: آئی سی سی

دبئی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ باوٴنسر پر پابندی کا امکان کم ہی ہیآج کل باوٴلروں کو ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں ایک اوور میں دو باوٴنسر اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک باوٴنسر کرنے کی اجازت ہے آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوز کی باوٴنسر سے زخمی ہونے کے بعد موت واقع ہونے کے باجود آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ باوٴنسر کو مزید محدود کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے امکانات کم ہیں۔

آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز منگل کو سڈنی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے ایک میچ کے دوران سر پر شدید چوٹ لگنے کے دو روز بعد جمعرات کو چل بسے تھے۔۔خیال رہے کہ آج کل باوٴلروں کو ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں ایک اوور میں دو باوٴنسر اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک باوٴنسر کرنے کی اجازت ہے۔

(جاری ہے)

جب ڈیوڈ رچسرڈسن سے پوچھا گیا کہ باوٴنسر کرنے پر مزید کسی قدغن لگانے کا امکان ہے تو انھوں نے کہا کہ ’اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے لیکن میرا ابتدائی ردِ عمل یہی ہوگا کہ ایسا ہونا مشکل ہے۔

‘انھوں نے کہا کہ ’اس سے پہلے دل پر بال لگنے سے بھی لوگ مرے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ اس پر شدید ردِ عمل ظاہر کیا جائے بلکہ ہمیں وہی کرنا چاہیے جو ہم کر سکتے ہیں۔‘سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر گل کرسٹ نے بھی باوٴنسر کے استعمال کا دفاع کرتے ہوئے اسے ’بال اور بیٹ کے درمیان چیلنج کا حصہ‘ قرار دیا۔انھوں نے بتایا کہ کہ کرکٹ کے منتظمین کے لیے ہیلمٹ میں تبدیلی لانے کے مشورے پر غور کرنا زیادہ قابل قبول ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ’ہم پہلے چہرے، گال اور کھوپڑی کو بچانے کی بات کر رہے تھے جو اب ایک مسئلہ ہے لیکن ہم اس طریقوں کو ڈھونڈ رہے ہیں جس ے گلے کو لگنے والی بال کو روکا جا سکے۔