پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ

پیر 1 دسمبر 2014 14:05

پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم دسمبر 2014ء)منکیرہ کے علاقے میں پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہو گیاتاہم خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پٹی بلندہ کے مقام پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور اس دوران گرکر تباہ ہوگیاجبکہ زمین پر بھی کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جیٹ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جبکہ پاکستان ایئرفورس نے حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ تشکیل دیدیاہے ۔