اداکارہ میرا اور صوبیہ خان رواں ہفتے پشتو فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے بعد لاہور واپس آئیں گی

پیر 1 دسمبر 2014 14:35

اداکارہ میرا اور صوبیہ خان رواں ہفتے پشتو فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) اداکارہ میرا اور صوبیہ خان رواں ہفتے کے آخر میں پشتو فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے بعد لاہور واپس آئیں گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا اور صوبیہ خان ان دنوں دبئی میں پشتو فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور دبئی میں شوٹنگ کا سپیل مکمل کروانے کے بعد دونوں اداکارائیں رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان واپس آجائیں گی ۔ اداکارہ میرا دبئی سے واپسی پر اپنے ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کریں گی جبکہ صوبیہ خان ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں میں اپنی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :