انجلینا جولی کی فلم "ان بروکن" کا پریمئر، فنکاروں کی بھرپور شرکت

پیر 1 دسمبر 2014 14:41

انجلینا جولی کی فلم "ان بروکن" کا پریمئر، فنکاروں کی بھرپور شرکت

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) ہالی وڈ اداکارہ اور اب ہدایت کار انجلینا جولی کی نئی فلم "ان بروکن " کا لندن میں پریمئیر میں ہوا۔ جس میں فلم کی کاسٹ سمیت ہالی وڈ کے کئی فنکاروں نے شرکت کی۔ آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ کی یہ فلم دوسری عالمی جنگ کے ہیرو اور کھلاڑی لوئس زمپرینی پربنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جو 1936 کے برلن اولمپکس میں شریک تھا۔

جنگ عظیم شروع ہوتے ہی حالات نے اسے جنگی قیدی بنا دیا اور اسے زندگی کے مشکل ترین دور سے گزرنا پڑا۔ انجلینا جولی دو فلموں کی ڈائریکشن دے چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے ان بروکن کے حوالے سے وہ مطمئن نہیں ہیں تاہم باکس آفس پر کیسی رہے گی یہ وقت ہی بتائے گا۔

متعلقہ عنوان :