برازیل نے ریو اولمپک 2016کے یادگاری سکے جاری کردئیے

پیر 1 دسمبر 2014 14:49

برازیل نے ریو اولمپک 2016کے یادگاری سکے جاری کردئیے

ریوڈی جنیرو( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء ) برازیل کے سینٹرل بینک نے ریو اولمپک 2016کے یادگاری سکے جاری کردیے۔ ریواولمپک کی انتظامیہ کے مطابق سونے کا ایک ،سلور کے چارور چارسکے عام ترسیل کے لیے جاری کیے جائیں گے۔ ریو2016کے صدرکارلوس نوزامن نے کہا کہ سکے 1952کے ہلینسکی گیمز کا حصہ ہیں اور ریواولمپک کے لیے پہلی بار سینٹرل بینک کے ساتھ اس کا اجرا بڑے فخر کی بات ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ جنوبی امریکا میں پہلے گیمز کے انعقاد کی خوشی میں مجموعی طور پر 36سکے جاری کیے جائیں گے۔ پہلے سکے میں ایک طرف کرسٹ اور دوسری طرف سو میٹر دوڈ کے قومی چمپین کے نام ہوگا، سلور سکوں میں ریو کا جغرافیہ اور اولمپک اسپورٹس کو نمایاں کیا جائے گا جبکہ 2015کے وسط میں نئے سکے جاری کیے جائیں گے۔