خالہ کے گھر آئی خاتون سے اغواءکے بعد اجتماعی زیادتی

پیر 1 دسمبر 2014 15:06

خالہ کے گھر آئی خاتون سے اغواءکے بعد اجتماعی زیادتی

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم دسمبر 2014ء)قصور سے اپنی خالہ کے گھرآئی خاتون کو نامعلوم افراد نے اغواءکر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا۔

(جاری ہے)

کوٹ رادھا کشن ضلع قصور کی رہائشی زبیدہ بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا 25.10.14 کو میں وہاڑی 9.11/WB میں اپنی خالہ کے گھر آئی تو مغرب کے وقت ملزمان محسن دولتانہ، عابد، ساجد، پٹھانی مائی و دیگر نامعلوم نے مجھے زبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈالا اور اغوا کرکے لے گئے اور لڈن محسن دولتانہ کے ڈیرہ پر لے جاکر قید کردیا اور اپنے دوستوں کے ہمراہ مجھے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

11.11.14 کو ملزمان شراب کے نشے میں دھت تھے میں وہاں سے موقع پاکر بھاگ نکلی اور تھانہ سٹی وہاڑی آ کر معاملہ بارے رپورٹ درج کرائی جس پر ایس ایچ او نے ASI سلیم کمبوہ کو تفتیشی آفیسر مقرر کرکے انکوائری کرکے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جس پر تفتیشی سلیم کمبوہ مسلسل 5 دن تھانے کے چکر لگواتا رہا اور صلح کے لئے دبا? ڈالنے لگا نہ ماننے پر میرے مو¿قف اور درخواست کے بغیر ہی غلط ایف آئی آر کاٹ دی جس میں ملزمان کو بھرپور سپورٹ فراہم کی گئی۔