آسٹریلیا اور بھارت کے مابین 4ٹیسٹ میچز سیریز کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

پیر 1 دسمبر 2014 15:49

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین 4ٹیسٹ میچز سیریز کی نئی تاریخوں کا اعلان ..

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -یکم دسمبر 2014ء ) آسٹریلوی میڈیا نے بھارت اور آسٹریلیا کے مابین چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر سیریز کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ سیریز دکھانے والے مقامی چینل ’’چینل 9‘‘ کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 9دسمبر سے ایڈیلیڈ ، دوسرا ٹیسٹ 17دسمبر سے برسبین ، تیسرا ٹیسٹ 26دسمبر سے میلبورن اور چوتھا ٹیسٹ 6جنوری 2015ء سے سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیوی میڈیا کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے کیوں کہ کینگروز اپنے ساتھی کھلاڑی فلپ ہیوگز کی ناگہانی موت کے بعد پہلی مرتبہ میچ کھیلنے میدان میں اتریں گے۔ ٹیسٹ میچز کی ڈیٹس کے اعلان کے بعد ایڈیلیڈ 38سال میں پہلی مرتبہ آسٹریلین سیزن کے پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا ،اس سے قبل 1976-77ء میں پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے دوران دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ اس مقام پر کھیلا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :