انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا ،

پاکستان 9 فروری کو بنگلہ دیش‘ 11 فروری کو انگلینڈ سے مدمقابل ہوگا‘ 15 فروری کو ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت سے ٹکراؤ ہوگا

پیر 1 دسمبر 2014 19:08

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان 9 فروری کو بنگلہ دیش‘ 11 فروری کو انگلینڈ سے مدمقابل ہوگا‘ 15 فروری کو ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت سے ٹکراؤ ہوگا۔ آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2015 ء کے وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ سے قبل چودہ وارم اپ میچز سڈنی ‘ ایڈیلیڈ اور دیگر شہروں میں کھیلے جائیں گے افتتاحی وارم اپ میچ 8 فروری کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان 9 فروری کو پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش اور دوسرا وارم اپ میچ 11 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا ورلڈ کپ میں پاکستان پہلے میچ میں پندرہ فروری کو بھارت سے ٹکرائے گا۔

متعلقہ عنوان :