داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی بھارتی طالب علم کی وطن واپسی،گرفتار،

شہادت جیسی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کی بجائے صفائی کے کام پرلگادیاگیاتھا،اریب مجید

پیر 1 دسمبر 2014 20:16

داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی بھارتی طالب علم کی وطن واپسی،گرفتار،

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) داعش میں شمولیت کے لیے عراق کا سفر کرنے والا ایک بھارتی طالبعلم اس وقت مایوس ہوکر وطن واپس لوٹ آیا جب جنگجو تنظیم نے اسے بیت الخلاء صاف کرنے اور ایسے ہی دیگر معمولی کاموں پر لگا دیا،بھارتی میڈیاکے مطابق اریب مجید نامی یہ 23 سالہ نوجوان اپنے تین دوستوں کے ہمراہ مئی کے اواخر میں عراق کے لیے روانہ ہوا تھا جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے خدشات ظاہر کیے تھے کہ آئی ایس کے عسکریت پسندبھارت سے بڑی تعداد میں مسلم نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں،انجنئیرنگ کا یہ طالبعلم گزشتہ روز ممبئی اپنے گھر واپس پہنچا تو اسے انڈین قومی انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے حراست میں لے کر اس پر دہشت گردی سے متعلق الزامات عائد کئے، اریب نے بھارتی حکام کو بتایاکہ عسکریت پسند تنظیم نے اسے جان لیوا سرگرمیوں میں شامل کرنے کی بجائے سائیڈ لائن کرتے ہوئے کم تر کاموں جیسے بیت الخلاؤں کی صفائی اور پانی بھرنے وغیرہ پر لگا دیا تھا،اریب نے اپنے خاندان کو اس وقت فون کرکے گھر واپس آنے کی خواہش کا اظہار کیا جب وہ ایک گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے مناسب طبی امداد فراہم نہیں کی گئی،اریب نے بتایاکہ اس کے بعد میں نے ان سے التجا کی کہ مجھے ہسپتال لے جایا جائے، داعش نہ تو ایک مقدس جنگ لڑ رہی ہے اور نہ ہی قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :