آصف علی زرداری دوبارہ صدر بن سکتے ہیں : شیخ رشید

پیر 1 دسمبر 2014 20:40

آصف علی زرداری دوبارہ صدر بن سکتے ہیں : شیخ رشید

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق صدر آصف علی زرداری کی دوبارہ صدر بننے کی پیش گوئی کر دی۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پیش گوئی کی کہ سابق صدر آصف علی زرداری دوبارہ صدر بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 35 فیصد کم ہوئیں ملک میں ابھی مزید قیمتیں کم کرنا ہوں گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست کے شوق سے میرے بھائی بہت پریشان تھے ، لوگ مجھے لاوارث سیاستدان کہتے ہیں ۔دنیا ایک بڑی جیل ہے اور اگر حکومت نے مجھے چھوٹی جیل بھیج دیا تو مین وہاں بہت پرسکون رہوں گا۔موجودہ طرز سیاست پر ان کا کہنا تھا کہ قبائلی سردار عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں۔عمران خان ایک عظیم سیاست دان ہیں اور جو انہیں غدار کہتے ہیں مجھے ان پر افسوس ہوتا ہے۔