Live Updates

تحریک انصاف کے ایک اور رکن کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت،

عمران خان کی استعفیٰ پالیسی کے مخالف ارکان کی تعداد پانچ ہو گئی

پیر 1 دسمبر 2014 21:11

تحریک انصاف کے ایک اور رکن کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک رکن سلیم الرحمان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اس طرح تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے سے اختلاف رکھنے والے ارکان کی مجموعی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سوات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن سلیم الرحمان کی اجلاس میں شرکت پر قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے ان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہم سراج محمد خان اور سلیم الرحمان کو ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے تین ارکان گلزار محمد خان، مسرت زیب، ناصر خان خٹک اس سے قبل بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر چکے ہیں جبکہ جمعہ کو پی ٹی آئی کے رکن سراج محمد خان نے بھی شرکت کی تھی اس طرح اب عمران خان کی استعفیٰ پالیسی سے اختلاف کرنے والے قومی اسمبلی کے ارکان کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے پی ٹی آئی کے مزید ارکان بھی قومی اسمبلی میں شرکت کر سکتے ہیں جنہوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے دباؤ پر اپنے استعفے سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات