میرپور میں اپنے کریئر کے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،

تباہ کن بولنگ کی وجہ سے زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی

پیر 1 دسمبر 2014 21:22

میرپور میں اپنے کریئر کے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے نیا ریکارڈ قائم ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء)بنگلہ دیش کے تائج الاسلام نے زمبابوے کے خلاف میرپور میں اپنے کریئر کے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔میرپور میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بائیں ہاتھ کے سپنر تائج الاسلام نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

تباہ کن بولنگ کی وجہ سے زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

22 سالہ تائج الاسلام نے میچ کے 29 ویں اوور میں پانیانگارا، نیومبو اور چھتارا کو آوٴٹ کر کے اپنے پہلے ہی ایک روزہ میچ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی زمبابوے کی طرف سے ماسکادزا کے علاوہ کوئی بلے باز بنگلہ دیشی سپنروں کا جم کر مقابلہ نہیں کر سکا انھوں نے 52 رنز بنائے۔ شکیب الحسن نے 30 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں۔محمود اللہ نے 51 رنز ناٹ آوٴٹ بنا کر ٹیم کو پانچ وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کر دیا۔زمبابوے کے چھتارا نے تین،  پانیانگارا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔