محمد برطانیہ میں مقبول ترین نام قراردے دیاگیا،

لڑکیوں کی فہرست میں صوفیہ نام سب سے اوپر، مریم کانام بھی 94 ویں سے 35 ویں نمبرپرآگیا،رپورٹ

پیر 1 دسمبر 2014 21:47

محمد برطانیہ میں مقبول ترین نام قراردے دیاگیا،

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) محمد نام کو برطانیہ میں لڑکوں کا سب سے مقبول ترین نام قرار دے دیا گیا اور یہ اعزاز اس نام نے 27 درجے چھلانگ لگا کر حاصل کیا۔یہ بات برطانوی روزنامے ٹیلیگراف نے بے بی سینٹر نامی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتائی ۔برطانیہ میں بچوں کے سو مقبول ترین ناموں کی فہرست میں عربی زبان کے ناموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال محمد نام مقبول ترین ناموں میں 27 ویں نمبر پر تھا اور رواں برس اس نے لمبی چھلانگ لگا کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے جس پر 2013 میں اولیور براجمان تھا۔اسی طرح عمر، علی اور ابراہیم بھی پہلی بار سو مقبول ترین ناموں میں شامل ہوگئے ہیں۔لڑکیوں کی فہرست میں صوفیہ نام سب سے اوپر ہے مگر وہاں سب سے بڑی چھلانگ مریم نے لگائی ہے جو 94 ویں سے 35 ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ نور 29 ویں پر ہے۔

متعلقہ عنوان :