سکھر،پیٹرولیم مصنوعات میں کمی ،پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فراہمی بند کر دی

پیر 1 دسمبر 2014 22:40

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء ) پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری ۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر کے پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فراہمی بند کر دی ، نئی قیمتوں میں پیٹرولیم مصنوعات دینے سے انکار ، پمپس مالکان اور عوام کی درمیان قیمتوں کی ادائیگی میں تلخ کلامی نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی ، شہریوں کی جانب سے پمپس مالکان کی جانب سے زیادتیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اعلان (پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی )کے بعد وزارت پیٹرولیم اوراوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گردنواح کے پیٹرول پمپس مالکان نے پیٹرول کی فراہمی بند کر دی ہے اور شہریوں کو نئی قیمتوں میں پیٹرول دینے سے صاف انکار کر دیا ہے جس کے باعث پیٹرول بھروانے والوں اور پیٹرول پمپس مالکان کے درمیان تلخ کلامیاں شروع ہو گئی ہے اور نوبت یہاں تک جا پہنچی کے ایک دوسرے کا گریباں پکڑ نے لگ گئے ہیں پیٹرول پمپس مالکان کے مطابق پرانے ریٹ کا پیٹرول اسٹاک ختم ہونے کے بعد ہی نئے نرخوں میں پیٹرول فراہم کر سکیں گے جبکہ پیٹرول حصول کیلئے پریشان ہونے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ جب پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ہوتا ہے تو اس پر عملدرآمد کرانے کیلئے بھی اقدام ہونے چاہئے اور خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپس مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لانی چاہئے تاکہ وہ صارفین کو مزید تنگ نہ کریں اور حکومتی ریلیف سے افادہ حاصل کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :