Live Updates

عمران خان شوق سے کراچی آئیں لیکن ان کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے‘اتنی لمبی مدت کیلئے اسمبلی کے سامنے دھرنا دینا درست بات نہیں ‘عمران خان ہر کسی کے ساتھ لڑائی کر نا چاہتے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں‘ پیپلزپارٹی کا (ن) لیگ کے ساتھ کوئی گٹھ جو ڑ نہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کی (ن) لیگ کی حکو مت آئینی مدت پوری کر یں ،بلاول اور آصف زرداری میں کوئی اختلافات نہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ کی داتا دربار پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو ،

قائم علی شاہ داتا دربار پر حاضری کے بعد اپنی گاڑی بھول گئے

پیر 1 دسمبر 2014 22:50

عمران خان شوق سے کراچی آئیں لیکن ان کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی داتا دربار پر حاضری ‘ قائم علی شاہ اپنی ہی گاڑی کا راستہ بھول گئے۔ سوموار کے روز وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ جب داتا در بار پر حاضری کے بعد واپس اپنی گاڑی کی جانب جانے لگے تو وہ اپنی گاڑی کی بجائے کسی اور کی گاڑی کی جانب چل پڑ ے جس ن کے ساتھیوں کی جانب سے نشاندہی کروانے پر وہ اپنی گاڑی میں جا کر سوار ہوئے۔

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان شوق سے کراچی آئیں لیکن ہم انہیں قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے‘اتنی لمبی مدت کے لیے اسمبلی کے سامنے دھرنا دینا درست بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر کسی کے ساتھ لڑائی کر نا چاہتے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں مگر بہتر یہی ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کریں اور ملک کو جمہو ری عمل کو چلنے دیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا (ن) لیگ کے ساتھ کوئی گٹھ جو ڑ نہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کی (ن) لیگ کی حکو مت آئینی مدت پوری کر یں تاکہ ملک میں جمہو ریت کو مزید مضبوط کیا جاسکے ۔پیپلز پارٹی کے اندرونی اختلافات کی افواہوں سے متعلق قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری مین کوئی اختلافات نہیں ہیں اور بلاول بھٹو نے ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے یوم تاسیس میں شرکت نہیں کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات