سکھرمیں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کا مقدمہ چار نا معلوم افراد کے خلاف درج

منگل 2 دسمبر 2014 13:27

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) سکھرمیں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کا مقدمہ چار نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو ہفتہ کی صبح نماز فجر کے دوران نا معلوم افراد نے مدرسہ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ تین روز بعد سکھر کے تھانہ سائٹ ایریا میں ایف آئی آر چار نا معلوم افراد کے خلاف درج کی گئی۔ ایف آئی آر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے بیٹے راشد محمود سومرو کی مدعیت میں درج کی گئی ‘ گواہان میں مقتول کے بھائی اقبال اور ڈرائیور شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :