سعید اجمل پر مزید ایک سال پابند لگائے جانے کا امکان

منگل 2 دسمبر 2014 13:55

سعید اجمل پر مزید ایک سال پابند لگائے جانے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 دسمبر 2014ء)ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل کے ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی سے رابط کیا ہے اور اب آئی سی سی سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کی تصدیق کرنے کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ د ے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی سی بی نے آٹھ دسمبر یا 10دسمبر ٹیسٹ کی تاریخ دیا جا نے کا امکان ظاہر کیاہے اور ا گر سعید اجمل اب ٹیسٹ میں کلیئر نہ ہوسکے تو آئی سی سی کی جانب سے ان پر مزید ایک سال کی پابند ی لگائی جا سکتی ہے ۔