سعودی عرب میں 38 انسانی کھوپڑیوں سے بھرا بیگ برآمد

منگل 2 دسمبر 2014 16:19

سعودی عرب میں 38 انسانی کھوپڑیوں سے بھرا بیگ برآمد

ریاض(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) سعودی عرب کے شہر طائف میں ایک باغ کے قریب سے 38 انسانی کھونپڑیاں ملی ہیں جنہیں فرانزک تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق طائف کے گورنر ترکی بن خالد بن حمیدنے بتایا ہے کہ پبلک پارک کے قریب سے ایک مشتبہ بیگ سے 38 انسانی کھونپڑیاں ملی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک شہری نے مشتبہ بیگ اور اس میں موجود کھوپڑیوں کی اطلاع دی جسے سعودی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کھونپڑیاں کتنی پرانی ہیں اور یہاں تک کیسے پہنچیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ انسانی کھونپڑیوں کو فرانزک تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :