حکومت نے آئی ڈی پیز کو ان کے علاقوں میں واپس بھیجنے پر غور شروع کر دیا

منگل 2 دسمبر 2014 19:15

حکومت نے آئی ڈی پیز کو ان کے علاقوں میں واپس بھیجنے پر غور شروع کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2دسمبر۔2014ء)حکومت پاکستان کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر پی کے ون کے باعث بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز کی ان کے علاقوں میں واپسی پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد ان کی واپسی کا سلسہ شروع کیا جائے گا۔ان کی اپنے علاقوں اور گھروں میں واپسی سے متعلق یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے کر ان کا تخمینہ لگایا جائے گا تاہم ان کی بحالی اور بہتری کا کام فوج کی نگرانی میں کیا جائے گا۔