وزیراعلیٰ شہبازشریف کے دورہ کی بڑی کامیابی،قطر پاکستانی افرادی قوت سے استفادہ کیلئے تیار،قطر میں شہبازشریف کی غیر معمولی پذیرائی،عربی زبان میں گفتگوپرمیزبانوں کا اظہار مسرت

منگل 2 دسمبر 2014 20:23

وزیراعلیٰ شہبازشریف کے دورہ کی بڑی کامیابی،قطر پاکستانی افرادی قوت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو دورہ قطر کے دوران قطرکی قیادت اورحکام نے غیر معمولی پذیرائی دی ۔امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی ،قطر کے وزیرخارجہ خالد بن محمد العطیہ اورقطر کے اعلی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی مصروفیات کا آغاز امیر قطر سے ملاقات سے کیا،جنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیراعظم محمد نوازشریف کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعلیٰ نے امیر قطر کو وزیراعظم محمد نوازشریف کا خصوصی پیغام دیا اور ان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی اوربتایا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف بھی مستقبل قریب میں قطر کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے قطر کی جانب سے عالمی اقتصادی فورمزمیں پاکستان کی حمایت پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کے اعزاز میں قطر کے وزیر خارجہ اور اعلی حکام نے خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا جس میں قطر کی اہم وزرارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے پاکستان کی افرادی قوت کی صلاحیتوں ومہارت کے حوالے سے پاکستان کا کیس مضبوط انداز میں پیش کیا اورکہا کہ اگرچہ پاکستان کی افرادی قوت کی بڑی تعداد قطر میں موجود ہے تاہم اس میں مزیداضافہ ہونا چاہیے۔قطر کے اعلی حکام نے شہبازشریف کے خیالات پرمثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں دونوں ملکوں کو ملکر لائحہ عمل بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ کے دورہ کے نتیجہ میں امیدہے کہ قطرایک بار پھر پاکستان کی افرادی قوت سے استفادہ کرنے کیلئے تیار ہے جو وزیراعلیٰ کے دورے کی بڑی کامیابی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے امیر قطر ،قطر کے وزیرخارجہ اور اعلی حکام کے ساتھ روانی کے ساتھ عربی زبان میں بھی گفتگو کی جس پر میزبانوں نے مسرت کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ شہبازشریف عربی زبان پر دسترس کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :