خورشید شاہ کی جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر آمادہ کی کوششیں ،

تحریک انصاف کو بھی تصدق جیلانی کے نام پر راضی کرنے کی کوشش کی جائیگی

منگل 2 دسمبر 2014 21:03

خورشید شاہ کی جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سابق جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر آمادہ کرنے کیلئے کوششیں شروع کردیں‘ تحریک انصاف کو بھی تصدق جیلانی کے نام پر آمادہ کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ذمہ دار ذرائع کے مطابق سید خورشید شاہ نے پیر کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران ایک بار پھر تصدق حسین جیلانی کا نام چیف الیکشن کمشنر کیلئے تجویز کیا اور اصرار کیا کہ ان سے زیادہ موزوں شخصیت ملنا دشوار ہے جس پر وزیراعظم نے تصدق جیلانی کی عہدہ سنبھالنے سے معذرت کا ذکر کیا تو خورشید شاہ نے کہا کہ اگر وزیراعظم مہلت دین تو وہ تصدق جیلانی کو آمادہ کرنے کی آخری کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی رضامندی سے خورشید شاہ نے تصدق حسین جیلانی کو آمادہ کرنے کی کوششیں پھر سے شروع کردی ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی کے ذریعے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو بھی تصدق حسین جیلانی کی مخالفت ترک کرنے کیلئے زور ڈالا جارہا ہے۔(ق ن/ع ع)