پاکستان میں پٹرول زیادہ سستا ہونے پر مودی سرکار کو تنقید کا سامنا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں 20روپے جبکہ بھارت میں صرف تین روپے تک کمی کی گئیں

منگل 2 دسمبر 2014 22:22

پاکستان میں پٹرول زیادہ سستا ہونے پر مودی سرکار کو تنقید کا سامنا،پٹرولیم ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) بھارت کی نسبت پاکستان میں پٹرول زیادہ سستا ہونے پر مودی سرکار کو تنقید کا سامنا ہے،بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20روپے جبکہ بھارت میں صرف تین روپے تک کمی کی گئی ہے۔ بھارت میں امریکی ڈالر کی قیمت یکم دسمبر کو 62.12 روپے جبکہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت 101.80 روپے ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پٹرول کو نئی دہلی میں 91 پیسے اور ڈیزل 84 پیسے سستا کیا ہے جس کے بعد نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت 63.33 روپے اور کولکتہ میں 70.33 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل نئی دہلی میں 52.51، کولکتہ میں 57.08 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ بھارت میں اگست کے بعد سات ویں بار پٹرول اور تیسری بار ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :