فلم ”ایکشن جیکسن “ پرسوں جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 3 دسمبر 2014 11:25

فلم ”ایکشن جیکسن “ پرسوں جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ میں سن آف سردار کی کامیاب جوڑی پھر یکجا ،فلم ”ایکشن جیکسن “ (کل)جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-گزشتہ روز اجے دیوگن اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی نئی ایکشن فلم”ایکشن جیکسن“کے ٹریلراور گانوں کے بعد فلم کے ڈائیلاگ پروموز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کو وانٹڈ،راو?ڈی راٹھوراور آر راجکمار جیسی کامیاب ایکشن فلمیں دینے والے ہدایتکارپربھو دیوا کی یہ فلم 2011ء کی بلاک بسٹرتیلگو فلم ڈوکوڈو کا ریمیک ہے جس میں اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا کیساتھ یامی گوتم،مانساوی مامگئی اور کنال روئے کپور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

گوردھن تنوانی اور عروج چائیوالا ظفر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں اجے دیوگن بحیثیت جیکسن فلم ایکشن موڈ میں نظر آئینگے جسکی ٹیگ لائن”نا کمٹمنٹ،نا اپائنمنٹ اونلی پنشمنٹ“ہے۔ایکشن ،کامیڈی اور رومانس سے بھرپور یہ فلم ایکشن جیکسن رواں برس5دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک ہمیش ریشمیا نے ترتیب دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :