لاہور سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 5 افراد گرفتار

بدھ 3 دسمبر 2014 12:28

لاہور سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 5 افراد گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) ایف آئی اے نے کارروائی کر کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔بدھ کو ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت فیاض، عظیم، تنویز، شمس الحق اور ثاقب کے ناموں سے ہوئی اور یہ لوگ جعلی پاسپورٹ اور ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش رہے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات کے لئے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جس سے ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری بھی ممکن ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :