امریکہ نے جنرل راحیل شریف کے طویل قیام کے پیچھے خفیہ محرکات کے تاثر کو مستردکردیا

بدھ 3 دسمبر 2014 12:29

امریکہ نے جنرل راحیل شریف کے طویل قیام کے پیچھے خفیہ محرکات کے تاثر ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) امریکی محکمہ خارجہ نے جنرل راحیل شریف کے امریکہ میں طویل قیام کے پیچھے خفیہ محرکات کے تاثر کو مستردکردیا ۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی ڈپٹی ترجمان میری ہارف نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل جب دو ہفتے پہلے آئے تو وزیر خارجہ جان کیری ملک سے باہر تھے، جس پر دونوں جانب سے 30 نومبر کو ملاقات طے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل جب امریکا آئے تو سیکریٹری کیری یورپ کے دورے پر تھے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں سنگین سیکورٹی صورتحال کے باوجود آرمی چیف ملک سے اتنا عرصہ دور کیوں رہے تو میری نے جواب دیا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :