ٹی ٹونٹی رینکنگ ،پاکستان نے بھارت کی دوسری پوزیشن پر نگاہیں جما لیں

بدھ 3 دسمبر 2014 12:57

ٹی ٹونٹی رینکنگ ،پاکستان نے بھارت کی دوسری پوزیشن پر نگاہیں جما لیں

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -3 دسمبر 2014ء ) ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان نے بھارت کی دوسری پوزیشن پر نگاہیں مرکوز کر لیں ہیں ۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان اس وقت 121پوائنٹس کے ساتھ بھارت (126)سے پیچھے تیسری پوزیشن پر موجود ہے ۔یو اے ای میں کل سے شروع ہونیوالی سیریز میں کلین سویپ سے ٹیم کو مزید تین پوائنٹس ملیں گے جب کہ نیوزی لینڈ اگر 2-0سے کامیاب ہوا تو گرین شرٹس 6پوائٹس کا خسارہ برداشت کرکے 5ویں پوزیشن پر آ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس وقت 110پوائنٹس کے ہمراہ چھٹی پوزیشن پر موجود کیویز کو ترقی تو نہیں ملے گی تاہم انکا پاکستان سے خسارمحض ایک پوائنٹ کا رہ جائے گا۔سیریز 1-1سے برابر ہونے کی صورت میں آفریدی الیون کو ایک پوائنٹ کا خسار ہ ہوگا تاہم رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔نیوزی لینڈ اسی رینک پر رہتے ہوئے پوائنٹس میں ویسٹ انڈیز سے بہتر ہوجائے گی۔مجموعی طور پر اس وقت سری لنکا فہرست ، بھارت دوسرے ، پاکستان تیسرے ، جنو بی افریقہ چوتھے اور آسٹریلیا 5ویں نمبر پر موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :