پاکستان اسٹیٹ آئل نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی روک دی

بدھ 3 دسمبر 2014 13:07

پاکستان اسٹیٹ آئل نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی روک دی

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) پاکستان اسٹیٹ آئل نے جیٹ فیول کا ذخیرہ ختم ہونے کے قومی ایئرلائنز کو ایندھن کی فراہمی بند کردی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹیٹ آئل کے ترجمان کے مطابق آئل ریفائنریوں نے پی ایس او کو ادھار پر جیٹ فیول دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن کا ذخیرہ بھی ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پی آئی اے کو جیٹ فیول کی فراہمی بند کی گئی ہے۔ پی ایس او نے وزارت پٹرولیم سے درخواست کی ہے کہ آئل ریفائنریز سے ادھار پر جیٹ فیول دلوایا جائے۔واضح رہے کہ پی ایس او کراچی اور لاہور سمیت ملک کے 9 ہوائی اڈوں پر پی آئی اے کو ادھار پر ایندھن فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :