بھارت سے پہلا ٹیسٹ ، کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کو فیصلے کا اختیار دیدیا

بدھ 3 دسمبر 2014 13:07

بھارت سے پہلا ٹیسٹ ، کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کو فیصلے کا اختیار دیدیا

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -3 دسمبر 2014ء ) کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت سے پہلے ٹیسٹ کے حوالے سے فیصلے کا اختیار کھلاڑیوں کو دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آفیشلزنے واضح کر دیا ہے میچ کھیلنے کے لیے کسی کو مجبور نہیں کیا جائے گا ، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ 9دسمبر سے شرو ع ہونے والے ٹیسٹ میں کون کون حصہ لے گا،صورتحال کافی مشکل ہے ،ایسے میں کسی کھلاڑی کو زبردستی میچ کھیلنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ہے ،یہ انفرادی طور پر پلیئرز پر منحصر ہوگا کہ وہ خود کو میچ کے لیے فٹ سمجھتے ہیں یا نہیں ،یاد رہے کہ پہلے میچ کے سکواڈ میں شامل وانر ، شین واٹسن ، بریڈ ہیڈن اور نیتھن لائن اس وقت فیلڈ میں ہی تھے جب ہیوگز کو گیند لگنے کا المناک واقعے پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :