پاکستان ‘نیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

بدھ 3 دسمبر 2014 13:40

پاکستان ‘نیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹی ٹونٹی میچ کل جمعرات کو دوبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔پاکستان نے نیوزی لینڈکے خلاف کھیلے گئے آخری3ٹی ٹونٹی میچوں میں سے 2میں کامیابی حاصل کی ہے۔یواے ای میں دونوں ٹیموں کے مابین 2ٹی ٹونٹی میچزکھیلے گئے جوپاکستان نے جیتیپاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 دسمبر کو دوبئی میں رات 9 بجے ہوگا۔

پانچ ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 8 دسمبر کو دوبئی میں، دوسرا ون ڈے 12دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ،تیسرا ون ڈے میچ 14دسمبر کو شارجہ ،چوتھا ون ڈے 17دسمبر کو ابوظہبی سٹیڈیم ور پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 19دسمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تمام میچز سہ پہر چار بجے شروع ہونگے۔پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین دوسال دوماہ بعدٹی ٹونٹی میچ کھیلاجارہاہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین 2007ء سے23ستمبر2012ء تک 9ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے جن میں سے6میچوں میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ3 میچ نیوزی لینڈنے جیتے پاکستان کانیوزی لینڈکے خلاف کامیابی کاتناسب66.66فیصداورنیوزی لینڈکاپاکستان کے خلاف کامیابی کاتناسب33.33فیصدہے۔دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹونٹی ٹونٹی میچ 23ستمبر2010ء کوپالیکے میں کھیلاگیاجوپاکستان نے13رنزسے جیتا۔

متعلقہ عنوان :